• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آئی ایم ایف معاہدے کیلئے پیشرفت و اماراتی سرمایہ کاری، اسٹاک ایکسچینج میں مثبت رجحان

پاکستان اسٹاک ایکسچینج—فائل فوٹو
پاکستان اسٹاک ایکسچینج—فائل فوٹو

آئی ایم ایف سے اسٹاف لیول معاہدے کی جانب پیش رفت اور امارات کے 10 ارب ڈالرز کی سرمایہ کاری کی خبروں پر پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں مثبت رجحان دیکھنے میں آ رہا ہے۔

کاروبار کے دوران ساڑھے 7 سو سے زائد پوائنٹس کا اضافہ ہوا ہے۔

پاکستان اسٹاک ایکسچینج کا 100 انڈیکس 773 پوائنٹس کے اضافے سے 75 ہزار 888 پر آ گیا۔

دورانِ کاروبار انڈیکس 75 ہزار 903 پوائنٹس کی بلندی کو بھی چھو گیا۔

گزشتہ روز کاروبار کے اختتام پر انڈیکس 75 ہزار 114 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔

تجارتی خبریں سے مزید