• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کیا شاہ رخ خان نے واقعی 8 لاکھ روپے کی چاکلیٹ کھائی؟

فوٹو بشکریہ انسٹاگرام
فوٹو بشکریہ انسٹاگرام

بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان کی ایک پرانی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہے۔

سوشل میڈیا پر وائرل اس ویڈیو میں شاہ رخ خان اور ان کی مینجر پوجا ددلانی کو دبئی کے کرکٹ گراؤنڈ میں انٹرنیشنل لیگ ٹی 20 کے ایک میچ کے دوران چاکلیٹ کھاتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔

اس ویڈیو کو دیوناش سیٹھی نامی ایک کانٹینٹ کریئٹر نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر دوبارہ شیئر کیا ہے اور ساتھ ہی یہ دعویٰ کیا کہ ویڈیو میں شاہ رخ خان لگژری چاکلیٹ کمپنی’سوارووسکی‘ کی چاکلیٹ کھاتے نظر آ رہے ہیں جس کی قیمت تقریباً 8 لاکھ 30 ہزار بھارتی روپے ہے۔ 

دیوناش سیٹھی کے اس دعوے نے بھارتی اداکار کے  مداحوں اور دیگر سوشل میڈیا صارفین کو چونکا دیا۔

جس کے بعد کچھ عقابی نظر والے صارفین نے اس ویڈیو کا باغور جائزہ لینے کے بعد اس دعوے کی تردید کر دی۔

سوشل میڈیا صارفین نے کہا کہ یہ چاکلیٹ’سوارووسکی‘ کمپنی کی نہیں بلکہ’ہرشیز کِسز‘ کی ہے جو انتہائی مناسب قیمت پر مل جاتی ہے۔

سوشل میڈیا صارفین نے دیوناش سیٹھی کو سوشل میڈیا پر صرف ویوز اور لائکس حاصل کرنے  کے لیے غیر ضروری طور پر جعلی خبریں پھیلانے پر تنقید کا نشانہ بھی بنایا۔ 

انٹرٹینمنٹ سے مزید