• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ٹام کروز کی بیٹی نے اپنے نام سے والد کا نام ہٹادیا

فائل فوٹو
فائل فوٹو

ہالی ووڈ اسٹار ٹام کروز کی بیٹی سوری کروز نے اپنے نام کے آگے سے والد کا نام ہٹادیا۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق 18 سالہ سوری کروز نے حال ہی میں گریجویشن مکمل کی تو اس دوران ان کی والدہ کیٹی ہومز ان کے ساتھ تھیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ٹام کروز لندن میں مصروفیات کے باعث بیٹی کی گریجویشن کی تقریب میں شرکت نہیں کرسکے تھے۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق ٹام کروز کے اپنے بچوں خصوصاً سوری کے ساتھ تعلقات 2012ء میں کیٹی ہومز سے طلاق کے بعد سے پیچیدہ ہیں۔

واضح رہے کہ کیٹی ہومز نے 2012ء میں شادی کے 7 سال بعد ٹام کروز سے طلاق لے لی تھی اور ساتھ ہی بیٹی سوری کروز کی مکمل تحویل لے لی تھی۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید