• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان والی بال فیڈریشن نے پروفیشنل لیگ کو حتمی شکل دیدی

اسلام آباد  (اے پی پی) پاکستان والی بال فیڈریشن نے پروفیشنل والی بال لیگ منصوبے کو حتمی شکل دے دی ہے۔  پاکستان والی بال فیڈریشن کے چیئرمین چوہدری محمد یعقوب نے کہا  کہ ہم نے پروفیشنل لیگ کو حتمی شکل دے دی ہے۔ لیگ رواں سال دسمبر میں شروع ہو گی۔ انہوں نے کہا کہ لیگ میں 6سے 8غیرملکی ٹیمیں شرکت کریں گی اور ہر لیگ میں دو غیرملکی کھلاڑی شامل ہونگے۔ لیگ میں قازقستان، ایران، چین، سری لنکا اور کئی دیگر ایشیئن ممالک کے کھلاڑی شرکت کریں گے۔ اس لیگ میں ہم باصلاحیت کھلاڑیوں کو موقع دیں گے تا کہ وہ اس لیگ میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کر سکیں۔ پاکستان والی بال فیڈریشن کے چیئرمین نے کہا کہ اس لیگ میں کھلاڑیوں کے لئے معاوضے کا فیصلہ ابھی تک نہیں کیا گیا تاہم کھلاڑیوں کو معقول معاوضہ دیا جائے گا۔ اس لیگ کے انعقاد سے ملک میں والی بال کے کھیل کو فروغ حاصل ہو گا۔ یہ پہلی مرتبہ ہے کہ پروفیشنل والی بال لیگ میں نوجوان کھلاڑی دنیا کے نامور کھلاڑیوں کے ساتھ ایکشن میں نظر آئیں گے۔ اس ایونٹ میں عمدہ کارکردگی سے نیا ٹیلنٹ سامنے آئے گا۔
تازہ ترین