وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ پاکستان اور پاکستانی عوام کے لیے اچھے دن آرہے ہیں۔
ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ متحدہ عرب امارات کی دس ارب ڈالر کی سرمایہ کاری مسلم لیگ ن کی حکومت پر بیرونی اعتماد کا ثبوت ہے۔
مریم نواز کا کہنا تھا کہ فارن ڈائریکٹ انویسٹمنٹ کے لیے شہباز شریف حکومت کی کاوشیں قابل تحسین ہیں۔
وزیراعلیٰ پنجاب نے مزید کہا کہ مثبت معاشی اعشاریے پاکستان کے لیے بہتر مستقبل کی نوید ہیں، مہنگائی میں کمی آئے گی اور پاکستانی کرنسی مستحکم ہوگی۔