• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی: آج پارہ 38، شدت 42 درجے محسوس ہونے کا امکان

---فائل فوٹو
---فائل فوٹو

کراچی میں آج زیادہ سے زیادہ درجۂ حرارت 36 سے 38 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے جبکہ درجۂ حرارت کو محسوس کرنے کی شدت 40 سے 42 ڈگری ہو سکتی ہے۔

محکمۂ موسمیات کے مطابق شہر میں 24 گھنٹوں میں موسم گرم اور مرطوب رہنے کا امکان ہے۔

کراچی میں مغربی سمت سے 18 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتارسے ہوائیں چل رہی ہیں، جن میں  اس وقت نمی کا تناسب 68 فیصد ہے۔

ماہرینِ صحت کا کہنا ہے کہ گرمی کے پیشِ نظر شہری احتیاطی تدابیر اختیار کریں، شہری غیر ضروری گھروں سے باہر نہ نکلیں اور پانی زیادہ استعمال کریں۔

ماہرین نے بتایا ہے کہ گھروں سے باہر نکلتے وقت اپنے سر کو ڈھانپ کر رکھیں۔

قومی خبریں سے مزید