• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور کی وفاقی وزیرِ داخلہ محسن نقوی سے ملاقات

فوٹو بشکریہ خبر ایجنسی
فوٹو بشکریہ خبر ایجنسی

وزیرِ اعلیٰ خیبر پختون خوا علی امین گنڈا پور نے وفاقی وزیرِ داخلہ محسن نقوی اور وزیرِ توانائی اویس لغاری سے ملاقات کی ہے۔

اس ملاقات کے دوران صوبۂ خیبر پختون خوا کی موجودہ صورتِ حال پر تبادلۂ خیال کیا گیا جس میں بجلی کی لوڈشیڈنگ و دیگر مسائل سے متعلق اہم پیش رفت ہوئی۔

وفاقی وزراء اور وزیرِ اعلیٰ خیبر پختون خوا نے تمام معاملات کو مل بیٹھ کر حل کرنے پر اتفاق کیا۔

وفاقی وزراء اور علی امین گنڈا پور نے کل یعنی پیر کے روز دوبارہ ملاقات کا فیصلہ بھی کیا ہے۔

قومی خبریں سے مزید