اسلام آباد ہائی کورٹ نے سابق وفاقی وزیر شیریں مزاری کی 2022ء میں ہونے والی گرفتاری غیرقانونی قرار دے دی۔
اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس محسن اختر کیانی نے محفوظ فیصلہ سنا دیا۔
جسٹس محسن اختر کیانی نے فیصلہ سناتے ہوئے کمیشن کی رپورٹ کو کالعدم قرار دے دیا۔
عدالت نے سیکریٹری اسٹیبلشمنٹ ڈویژن اور محکمۂ داخلہ پنجاب کو تحقیقات کا حکم دے دیا۔
واضح رہے کہ 21 مئی 2022ء کو اینٹی کرپشن پنجاب نے شیریں مزاری کو گرفتار کیا تھا۔