• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ہمیشہ قانونی تجارت کرنے والوں کوتحفظ دیا‘ چیف کمشنر انکم ٹیکس

کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر)چیف کمشنر انکم ٹیکس بلوچستان عبدالمالک درانی نے کہا ہے کہ ایف بی آر نے ہمیشہ قانونی طریقہ سے تجارت کرنے والوں کو تحفظ فراہم کیا ہے تاجر دوست اسکیم بزنس کمیونٹی کے مفاد کے لئے ہےیہ بات انہوں نے گزشتہ روز تاجر دوست اسکیم کے حوالے سے منعقدہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہی جس میں تاجر دوست اسکیم کے چیف کوارڈنیٹر نعیم میر،کمشنر انکم ٹیکس بلوچستان رحمت اللہ خان درانی سمیت انجمن تاجران کے نمائندگان ،اراکین چیمبر آف کامرس سمیت بزنس کمیونٹی نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ 
کوئٹہ سے مزید