• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شہاب الدین کی خدمات کو یاد رکھا جائیگا‘ سردار کھیتران

کوئٹہ (خ ن) صوبائی وزیر پبلک ہیلتھ انجینئرنگ سردار عبدالرحمان کھیتران اور سیکرٹری پی ایچ ای عمران گچکی نے محکمہ پی ایچ ای جیوانی کے ایس ڈی او شہاب الدین کے انتقال پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے اہل خانہ سے تعزیت کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ مرحوم کی محکمہ سے گہری وابستگی تھی اور جہاں محکمہ کے لئے انکی خدمات قابل ستائش رہیں وہاں صوبے میں صحت عامہ کےلئے ان کے شب و روز تعاون کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔ مزید برآں محکمہ پبلک ہیلتھ انجینئرنگ کی جانب سے جاری ایک تعزیتی پیغام میں کہا گیا کہ مرحوم کی بے وقت موت نے پورے محکمہ کو صدمے سے دوچار کر دیا ہے محکمہ مرحوم افسر کے واجبات مراعات اور ان کے دیگر حقوق کی ادائیگی تک انکے اہل خانہ کے ساتھ رابطے میں رہے گا تاکہ مرحوم کی فیملی کو کسی قسم کی مشکلات کا سامنا نہ کرنا پڑے۔
کوئٹہ سے مزید