• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نشتر ہسپتال کے تمام ڈیپارٹمنٹس میں ڈپلومہ کورسز بحال

ملتان (سٹاف رپورٹر) نشتر ہسپتال ملتان کےتمام ڈیپارٹمنٹس میں ڈپلومہ کورسز کو بحال کر دیا گیا، داخلے اگلے ماہ سے شروع ہوں گے، سیکرٹری ہیلتھ نے تمام میڈیکل جامعات کو باقاعدہ اجازت دے دی، تفصیلات کے مطابق پی ایم اے ملتان کے مطالبے پر وائس چانسلر نشتر میڈیکل یونیورسٹی پروفیسر مہناز خاکوانی نے پچھلے ماہ انٹر یونیورسٹی بورڈ کی میٹنگ میں واضح موقف اختیار کرتے ہوئے ڈپلومہ کورسز کی بحالی اور تمام اختیار یونیورسٹی انتظامیہ کو دینے کا مطالبہ کیا اور اس کےبعد سیکرٹری ہیلتھ کے حالیہ ملتان دورے پر پی ایم اے ملتان نے دوبارہ ڈپلومہ کورسز کی اجازت کا جلد نوٹیفکیشن جاری کرنےکا مطالبہ کیا جس پر ہیلتھ ڈیپارٹمنٹ نے ڈپلومہ کورسز کے حوالے سے مراسلہ جاری کر دیا۔
ملتان سے مزید