• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

دیکھئے طلعت حسین کے 5 مقبول و یادگار ڈراموں کی چند جھلکیاں

اداکار طلعت حسین ـــ فائل فوٹو
اداکار طلعت حسین ـــ فائل فوٹو

پاکستان شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار طلعت حسین طویل علالت کے بعد 83 برس کی عمر میں گزشتہ روز انتقال کرگئے لیکن وہ اپنی بے مثال اداکاری کی وجہ سے مداحوں کے دلوں میں ہمیشہ زندہ رہیں گے۔

طلعت حسین نے اپنے پانچ دہائیوں پر محیط شاندار کریئر کے دوران فلموں، ڈراموں اور تھیٹر میں بہت سارے مختلف کردار ادا کیے۔

اُنہوں نے اداکاری میں صداقت اور جذبات لانے کی اپنی شاندار صلاحیت  کی وجہ سے مداحوں اور ناقدین کے دلوں میں یکساں مقام حاصل کیا۔

طلعت حسین کی پاکستانی شوبز انڈسٹری کے لیے نمایاں خدمات کے اعزاز میں ہم یہاں ایک نظر ان کے کیریئر کی پانچ بہترین پرفارمنسز پر ڈالتے ہیں۔

یہ پانچ ناقابل فراموش پرفارمنس نہ صرف بطور اداکار ان کی مہارت کو اجاگر کرتی ہے بلکہ پاکستانی ثقافت ​​پر بھی گہرا اثر رکھتی ہیں۔

1- پرچھایاں (1976ء)

ڈرامہ سیریل پرچھایاں کی کہانی ہنری جیمز کے ناول ’دی پورٹریٹ آف اے لیڈی‘ سے اخذ کی گئی تھی جسے حسینہ معین نے تحریر کیا تھا۔

یہ پاکستان ٹیلی ویژن (پی ٹی وی) کی جانب سے پیش کیا گیا پہلا رنگین ڈرامہ تھا۔


طلعت حسین نے اس ڈرامے میں شیراز نامی لالچی آدمی کا کردار ادا کیا تھا، اس ڈرامے کو اس دور میں بہت مقبولیت حاصل ہوئی تھی۔ 

2- بندش (1980ء)

طلعت حسین  نے اس ڈرامے میں شہزاد نامی ایک وکیل کا کردار ادا کیا تھا، اس ڈرامے کی کہانی حسینہ معین نے تحریر کی تھی اور اسے پاکستان ٹیلی ویژن (پی ٹی وی) پر نشر کیا گیا تھا۔


شائقین کی جانب سے اس ڈرامے کو بہت پسند کیا گیا تھا اور اسے پی ٹی وی نے کئی بار دوبارہ بھی نشر کیا۔

3- آنسو (2000ء)

پی ٹی وی پر نشر ہونے والا یہ پہلا پاکستانی ڈرامہ سیریل تھا جسے مکمل طور پر ڈیجیٹل کیمرے پر فلمایا گیا تھا۔

اس ڈرامے میں طلعت حسین نے ڈاکٹر احسن نامی کردار ادا کیا تھا جسے بہت مقبولیت حاصل ہوئی تھی۔

یہی نہیں ڈرامہ سیریل’آنسو‘ کا اوریجنل ساؤنڈ ٹریک’تنہا تنہا‘ جسے گلوکار علی عظمت کی آواز میں ریکارڈ کیا گیا تھا آج بھی بہت مقبول ہے۔

4- دی ٹائپسٹ

طلعت حسین کے اس ڈرامے کی کہانی کو مشہور امریکی مصنف مرے شِسگل کی کتاب’دی ٹائپسٹ اینڈ دی ٹائیگر‘ سے ماخوز ہے۔

طلعت حسین نے اپنی شاندار اداکاری اس ڈرامے کو ہمیشہ کے لیے یادگار بنا دیا۔

5- امپورٹ ایکسپورٹ (2005ء)

فیچر فلم ’امپورٹ ایکسپورٹ‘ میں طلعت حسین شاندار انداز میں ایک قدامت پسند پاکستانی باپ کا کردار ادا کیا۔

واضح رہے کہ معروف اداکار، صداکار و ہدایت کار طلعت حسین طویل علالت کے بعد گزشتہ روز انتقال کرگئے، ان کی تدفین کراچی کے مقامی قبرستان میں کردی گئی۔


انٹرٹینمنٹ سے مزید