• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بجٹ میں ٹریک اینڈ ٹریس کا دائرہ کار بڑھانے کی تجاویز

—فائل فوٹو
—فائل فوٹو

آئندہ مالی سال 25-2024 ء کے وفاقی بجٹ میں ٹریک اینڈ ٹریس کا دائرہ کار بڑھانے کی تجاویز پیش کی گئی ہے۔

ایف بی آر کے ذرائع نے بتایا ہے کہ ماربلز کے شعبے میں ٹریک اینڈ ٹریس لگانے کی تجویز دی گئی ہے۔

ڈائریکٹوریٹ جنرل آف ڈیجیٹل انوائسز کو مزید اختیارات دیے جانے کا امکان ہے۔

آئندہ بجٹ میں اہم کاروباری سپلائی چین کو دستاویزی بنایا جائے گا۔

پوائنٹ آف سیلز میں ایف بی آر کی رسید پر فیس 1 روپے سے بڑھانے اور پوائنٹ آف سیل سسٹم نہ لگانے والے ریٹیلرز کا خصوصی آڈٹ کرنے کی تجویز دی گئی ہے۔

آئندہ بجٹ میں کاروبار کے لیے سنگل سیلز ٹیکس ریٹرن متعارف کروانے کا فیصلہ بھی کیا گیا ہے۔

سیلز ٹیکس میں غیر رجسٹرڈ کاروباری افراد کی سپلائرز کی مانیٹرنگ کی جائے گی۔

تجارتی خبریں سے مزید