• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزیرِ اعلیٰ کے پی علی امین گنڈاپور کی وفاقی وزیرِ داخلہ محسن نقوی سے ملاقات

وزیرِ داخلہ محسن نقوی اور وزیرِ اعلیٰ خیبر پختون خوا علی امین گنڈاپور—فائل فوٹو
وزیرِ داخلہ محسن نقوی اور وزیرِ اعلیٰ خیبر پختون خوا علی امین گنڈاپور—فائل فوٹو

وزیرِ اعلیٰ خیبر پختون خوا علی امین گنڈاپور آج وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں وزارتِ داخلہ پہنچ گئے۔

وزارتِ داخلہ میں وزیرِ اعلیٰ خیبر پختون خوا علی امین گنڈاپور نے وفاقی وزیرِ داخلہ محسن نقوی سے ملاقات کی ہے۔

اس موقع پر وزارتِ داخلہ میں اہم اجلاس منعقد ہوا جس میں وفاقی وزیرِ داخلہ، وفاقی وزیرِ توانائی اور وزیر ِاعلیٰ کے پی شریک ہوئے۔

وفاقی سیکریٹری داخلہ اور چیف سیکریٹری خیبر پختون خوا بھی اجلاس میں شریک ہوئے۔

اجلاس میں چیف ایگزیکٹیو آفیسر پیسکو، چیف ایگزیکٹیو آفیسر ٹرایبل پاور نے بھی شرکت کی۔

قومی خبریں سے مزید