• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

راولپنڈی: قتل کیس کی دستاویزات میں رد و بدل پر 6 پولیس اہلکار نوکری سے برخاست

قتل کیس کی دستاویزات میں رد و بدل پر راولپنڈی پولیس کے 6 اہلکار نوکری سے برخاست کردیے  گئے۔ پولیس افسران و اہلکاروں نے جعلی دستاویزات تیار کروائی تھیں۔

نوکری سے برخاست کیے جانے والوں میں ایس ایچ او، 2 سب انسپکٹرز، 3 ہیڈ کانسٹیبلز شامل ہیں۔ 

ترجمان پولیس کے مطابق تھانہ مورگاہ کے سابق ایس ایچ او شاہد گیلانی نے قتل کیس کی تفتیش میں دستاویزات تبدیل کیں۔

برخاست کیے گئے افسران و اہلکاروں نے شہادتیں ضائع کر کے ملزمان کو فائدہ پہنچایا۔ انکوائری میں الزمات ثابت ہونے پر ملوث افسران اور اہلکاروں کو برخاست کیا گیا۔

سی پی او خالد ہمدانی کا کہنا تھا کہ اختیارات سے تجاوز کرنے والے پولیس اہلکاروں نے محکمے کا وقار مسخ کیا۔

قومی خبریں سے مزید