نیشنل ڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) کا کہنا ہے کہ اسلام آباد میں مارگلہ کی سیدپور ویلیج رینج میں لگی آگ پر قابو پالیا گیا۔
ترجمان این ڈی ایم اے کا کہنا ہے کہ این ڈی ایم اے نے مارگلہ ہلز پر لگی آگ بجھانے کیلئے ہیلی کاپٹرز مہیا کروائے، زمینی رابطہ نہ ہونے کے باعث آگ بجھانے میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔
این ڈی ایم اے کا کہنا ہے کہ 6 ایوی ایشن اسکواڈرن اور پاک فوج کے ہیلی کاپٹرز نے آگ بجھانے ميں معاونت کی،
کیپٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کے 75 سے زائد فائر فائٹرز نے آگ بجھانے میں حصہ لیا۔
وزیراعظم کی کوآرڈینیٹر برائے ماحولیاتی تبدیلی رومینہ خورشید عالم نے آگ بجھانے کیلئے ہیلی کاپٹر بھیجنے کی درخواست کی تھی۔