لاہور ہائیکورٹ نے عدالتی کارروائی کی رپورٹنگ روکنے کے خلاف دائر درخواست کی سماعت 29 مئی تک ملتوی کردی۔
لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس عابد عزیز شیخ کے روبرو درخواست میں مشکور حسین کے جونیئر وکیل نے استدعا کی کہ سینئر وکیل شہر سے باہر ہیں، سماعت ملتوی کی جائے۔
سرکاری وکیل نے عدالت سے کہا کہ درخواست گزار متاثرہ فریق نہیں ہے اس لیے درخواست خارج کی جائے۔
مزید سماعت 29 مئی تک ملتوی کردی گئی۔