• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ریکوڈک سے ہی ملکی معیشت بہتر اورترقی آئیگی‘ انجینئر عثمان

کوئٹہ(پ ر) رکن قومی اسمبلی انجینئر عثمان بادینی نے 28مئی یوم تکبیر کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ چاغی نے رخشان ڈویژن کیساتھ پورے ملک کو ایٹمی طاقت دی اور چاغی کے پہاڑوں نے ملک کی ایٹمی طاقت کو محفوظ کیا۔ ریکوڈک سے ہی ملک کی معیشت بہتر اور پاکستان ترقی کی منازل طے کرسکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایٹمی دھماکوں کی بدولت پاکستان کا دفاع ناقابل تسخیر بناآج کوئی بھی دشمن ملک پاکستان کی طرف میلی آنکھ سے نہیں دیکھ سکتا۔ انہوں نے کہا کہ آج کے ہی دن پاکستان اسلامی دنیا کی پہلی اور دنیا کی ساتویں ایٹمی طاقت بنا، آج کے دن پوری قوم اللہ پاک کا شکر ادا کرتی ہے،چاغی پہاڑ وطن عزیز کی ہیبت اور طاقت کا استعارہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کو ایٹمی طاقت دینے والا رخشان ڈویژن آج بھی بنیادی سہولیات سے محروم ہے لہٰذا ضروری ہے کہ حکمران چاغی سمیت پورے رخشان ڈویژن کو بنیادی سہولیات کی فراہمی یقینی بنائیں ۔انہوں نے یوم تکبیر کے موقع پر اہل وطن کو مبارک باد دیتے ہوئے مسلح افواج اور ان تمام لوگوں کو خراج تحسین پیش کیا جو ملکی دفاع کو ناقابل تسخیر بنانے میں اپنی بے لوث خدمات سرانجام دیتے ہوئے تمام مشکلات کے خلاف ثابت قدم رہے۔
کوئٹہ سے مزید