• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
کوئٹہ (خ ن) قومی احتساب بیورو بلوچستان کی جانب سے جاری بیان کے مطابق شکایات کنندگان کے لئے کچہری کا انعقاد جمعرات 30 مئی کو اڑھائی تا ساڑھے چار بجے شام نیب دفتر شکایات ڈپٹی کمشنر آفس، انسکمب روڈ کوئٹہ میں کیا جائے گا اس ضمن میں شکایات کنندگان کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ تحریری شکایات میں اپنا نام بمع ولدیت، قومی شناختی کارڈ کی کاپی، مکمل پتہ ، نشان انگوٹھا ،دستخط اور رابطہ نمبر کے ساتھ درج کرائیں۔
کوئٹہ سے مزید