• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزیرِ داخلہ کا اسلام آباد میں کیپیٹل ایمرجنسی سروسز کا اجراء


وفاقی وزیرِ داخلہ محسن نقوی نے اسلام آباد میں کیپیٹل ایمرجنسی سروسز کے اجراء کا اعلان کر دیا۔

محسن نقوی نے سی ڈی اے ہیڈ کوارٹر کا دورہ کیا جہاں پر انہوں اسلام آباد میں کیپیٹل ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کےوفاقی  قیام کا بھی اعلان کیا۔

اعلامیے کے مطابق کیپیٹل سیف سٹی اتھارٹی قائم ہو گی، سینٹرل بزنس ڈسٹرکٹ اسلام آباد کا بھی قیام عمل میں لایا جائے گا۔

اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ اسلام آباد کے شہریوں کی سہولت کے لیے کیپیٹل واسا بنے گا۔

وفاقی وزیرِ داخلہ محسن نقوی نے چیف کمشنر اسلام آباد محمد علی رندھاوا کو ٹاسک دے دیا۔

اس حوالے سے محسن نقوی کا کہنا ہے کہ اقدامات کا مقصد اسلام آباد کے شہریوں کو بہترین اور تیز رفتار خدمات فراہم کرنا ہے۔

وفاقی وزیرِ داخلہ محسن نقوی نے یہ بھی کہا ہے کہ ان شاء اللّٰہ جلد اسلام آباد کو ایک مثالی شہر بنائیں گے۔

وزیرِ داخلہ کی ایمبولینس 1122 اور فائر بریگیڈ کے عملے سے ملاقات

اس کے علاوہ وزیرِ داخلہ محسن نقوی نے ایمبولینس 1122 اور فائر بریگیڈ کے عملے سے ملاقات کی۔

اعلامیے کے مطابق ایمبولینس، فائر بریگیڈ اور ریسکیو سروس کو کیپٹل ایمرجنسی سروسز کے تحت یکجا کیا جائے گا، شہری ہنگامی حالت کی صورت میں 1122 پر کال کر کے ایمرجنسی سروسز حاصل کر سکیں گے۔

یونیفائیڈ ایمرجنسی کنٹرول روم کا قیام عمل میں لایا جائے گا، گاڑیوں کی جی پی ایس کے ذریعے لائیو ٹریکنگ کی جائے گی۔

وزیرِ داخلہ نے شہر میں ایمرجنسی سروسز 1122 کے نئے اسٹیشن قائم کرنے اور منظور شدہ خالی آسامیوں پر میرٹ پر بھرتیوں کا حکم دیتے ہوئے کہا ہے کہ عملے کی ٹریننگ پر خصوصی توجہ دی جائے گی۔

محسن نقوی کا کہنا ہے کہ اسلام آباد میں ایمبولینسز کی تعداد میں اضافہ کیا جائے گا۔

قومی خبریں سے مزید