• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

رشمیکا مندانا فلم ایونٹس میں انگریز ی بولنے سے گریز کیوں کرتی ہیں؟

بھارتی اداکارہ رشمیکا مندانا فلم ایونٹ میں انگریزی زبان بولنے سے گریز کیوں کرتی ہیں؟

سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر رشمیکا مندانا کی فلم ’گام گام گنیشا‘ کے پری ریلیز ایونٹ میں شرکت کی ویڈیو وائرل ہوئی۔

ویڈیو میں اداکارہ کو فلم کے ہیرو آنند دیواکونڈا کے ساتھ بیٹھے بات کرتے دیکھ کر مداح پرجوش ہوگئے، آنند دیوا کونڈا ساوتھ فلم انڈسٹری کے نامور اداکار وجے دیوا کونڈا کے چھوٹے بھائی ہیں۔

رشمیکا نے اس موقع پر تیلگو زبان میں اظہار خیال کیا، اس پر مداحوں کی بڑی تعداد نے خواہش ظاہر کی کہ اداکارہ اگر انگلش میں بات کرتیں تو ہم اُن کے خیالات سمجھ پاتے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ایک مداح نے رشمیکا مندانا سے استفسار کیا کہ آپ ہر بار تیلگو زبان میں بات کرتی ہیں، جو ہم نہیں سمجھ سکتے، آپ کو معلوم ہونا چاہیے کہ آپ کے مداح ملک کے دیگر حصوں میں بھی رہتے ہیں، جو آپ کو سننا چاہتے ہیں، اگر آپ انگریزی میں بات کریں گی تو زیادہ لوگ سمجھ سکیں گے۔

اس کا جواب دیتے ہوئے اداکارہ نے کہا کہ میری کوشش ہوتی ہے انگریزی بولوں تاکہ ہر جگہ موجود مداح میری بات سمجھ سکیں لیکن مجھے کوفت ہوتی ہے، دراصل میں تقریب میں موجود لوگوں کی زبان کو اہمیت دیتی ہوں، نہیں چاہتی کہ کوئی اور زبان بول کر انہیں بے عزتی کا احساس دوں۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید