وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے کہا ہے کہ وہ تفتیشی افسر نہیں ہیں کہ بتا سکیں احمد فرہاد اب تک کہاں تھے۔
اسلام آباد ہائیکورٹ میں احمد فرہاد کیس میں پیشی کے بعد اعظم نذیر تارڑ نے کہا کہ احمد فرہاد آزاد جموں و کشمیر میں ہیں، تفصیل وہیں کی پولیس سے معلوم کی جائے۔ عدالتی معاونت کا کام میرے ذمے تھا وہ میں نے کردیا ہے۔
یاد رہے کہ وفاقی حکومت نے 15 دن بعد اسلام آباد سے اغواء شاعر اور صحافی احمد فرہاد کی گرفتاری ظاہر کردی ہے۔
جسٹس محسن اختر کیانی کی عدالت میں کیس کی سماعت کے دوران اٹارنی جنرل منصور عثمان اعوان نے بتایا کہ احمد فرہاد گرفتار اور آزاد کشمیر پولیس کی تحویل میں ہیں۔
اٹارنی جنرل منصور عثمان اعوان نے تھانہ دھیر کورٹ کی رپورٹ بھی اسلام آباد ہائیکورٹ میں پیش کردی۔