شاعر احمد فرہاد کی اہلیہ کا کہنا ہے کہ ہم مظفرآباد صدر تھانے پہنچے تو ہمیں بتایا گیا کہ احمد فرہاد یہاں موجود نہیں۔
مظفر آباد پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے اہلیہ احمد فرہاد نے کہا کہ ہمارے ساتھ پولیس تعاون نہیں کررہی۔
اہلیہ احمد فرہاد نے کہا کہ اگر ریمانڈ لیا گیا ہے تو احمد فرہاد کو تھانے میں ہونا چاہیے تھا، اسلام آباد ہائیکورٹ نے ابھی تک میری پٹیشن خارج نہیں کی۔
احمد فرہاد کی اہلیہ نے مزید کہا کہ اس کامطلب ہے کہ ابھی تک احمد فرہاد حبس بے جا میں ہے۔
یاد رہے کہ وفاقی حکومت نے 15 دن بعد اسلام آباد سے اغواء شاعر اور صحافی احمد فرہاد کی گرفتاری ظاہر کردی ہے۔
جسٹس محسن اختر کیانی کی عدالت میں کیس کی سماعت کے دوران اٹارنی جنرل منصور عثمان اعوان نے بتایا کہ احمد فرہاد گرفتار اور آزاد کشمیر پولیس کی تحویل میں ہیں۔
اٹارنی جنرل منصور عثمان اعوان نے تھانہ دھیر کورٹ کی رپورٹ بھی اسلام آباد ہائیکورٹ میں پیش کردی۔