پولیس نے شاعر احمد فرہاد سے خاندان کی ملاقات کروادی۔
ذرائع کے مطابق مظفر آباد سے باہر کہوڑی تھانے میں احمد فرہاد اور اُن کی فیملی کی ملاقات کرائی گئی۔
بھائی نے ملاقات کے بعد جیو نیوز سے گفتگو میں کہا کہ احمد فرہاد کے خلاف مقدمات ختم کرانے کےلیے قانونی جنگ لڑیں گے۔
انہوں نے مزید کہا کہ پولیس نے احمد فرہاد سے ملاقات کرائی ہے، اُن کی حالت ٹھیک ہے۔