• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان ٹیم کو مبصرین فیورٹس میں شامل کرنے سے گریزاں

کراچی (جنگ نیوز) پاکستان کرکٹ ٹیم آئرلینڈ اور انگلینڈ میں ناکامیوں کے بعد ’’ اگر مگر‘‘کےساتھ ٹی 20ورلڈکپ میں شرکت کریگی۔ 

مبصرین نے اس بار گرین شرٹس کو سیمی فائنل کی ٹیموں میں شامل کرنے سے گریز کررہے ہیں۔ 

ماضی قریب میں دنیا کے بیٹرز کیلئے دہشت بنے رہنے والے پاکستانی پیسرز اپنی کاٹ کھورہے ہیں۔ جبکہ اسٹرائیک ریٹ بڑھانے کیلئے اوپننگ کمبی نیشن میں کیے جانے والے تجربات نے بیٹنگ لائن کو بھی ہلاکر رکھ دیا ہے۔ 

امریکا میں میچز ڈراپ ان پچ پر ہونگے جہاں بائونس اور پیس زیادہ ہوگا، پاکستان کو ان وکٹوں پر کھیلنا مشکل ثابت ہوسکتا ہے۔ پاکستان کرکٹ ٹیم ون ڈے ورلڈکپ میں افغانستان کے ہاتھوں شکست کھاچکی ہے۔

 پاکستان کو ورلڈکپ میں اپنے سفر کا آغاز چھ جون کو ڈیلس میں میزبان امریکا کے سامنے کرنا ہے جو بنگلہ دیش کو باہمی سیریز میں شکست دے چکی ہے ۔بعض مبصرین اسے خبردار رہنے کا مشورہ دےرہے ہیں کیونکہ اس کے پاس سابق آل راؤنڈر کوری اینڈرسن اور پاکستانی نژاد علی خان سمیت کئی ایسے کھلاڑی ہیں جو پاکستان کو سخت وقت دے سکتے ہیں۔

اسپورٹس سے مزید