• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ڈونلڈ ٹرمپ کی انتخابی مہم کا سابق صدر کو سزا کے بعد 35 ملین ڈالر جمع کرنے کا اعلان

واشنگٹن (اے ایف پی) ڈونلڈ ٹرمپ کی انتخابی مہم نے گزشتہ روز کہا کہ اس نے نیویارک کےہش منی مقدمے میں سابق صدر کے سزا پانے کے بعد آن لائن اسمال ڈالر عطیات میں 35 ملین ڈالر اکٹھے کیے ہیں، اس نے فخرکا اظہار کرتے ہوئےکہا کہ اس فیصلے نےپہلے سے زیادہ ان کی حمایت میں اضافہ کر دیا ہے۔معاونین کے مطابق، ریپبلکن پارٹی کے عطیہ کے سرکاری پلیٹ فارم ون ریڈ پر مہم کے لیے فنڈ ریزنگ ریکارڈ توڑ تعداد تقریباً دوگنی تھی۔مہم کے سینئر معاونین کرس لا سیویٹا اور سوسی وائلز نے ایک بیان میں کہاکہ غلط مقدمے کے فیصلے کے اعلان کے چند منٹ بعد ہمارا ڈیجیٹل فنڈ ریزنگ سسٹم سپورٹ سے بھر گیا، اور ٹریفک کی مقدار کی وجہ سے آن لائن عارضی تاخیر کے باوجود صدر ٹرمپ نے اسمال ڈالر عطیہ دہندگان سے 34.8 ملین ڈالر اکٹھے کیے ہیں۔انہوں نے کہا کہ 30فیصد نئے عطیہ دہندگان ہمارے پلیٹ فارم پر آئے،اور ہمارے ملک بھر کے محب وطن افراد کی طرف سے حمایت کی فراہمی کو سراہا۔

دنیا بھر سے سے مزید