• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارت، ماؤ نواز باغیوں کا نصب کردہ بم پھٹنے سے نو بھارتی فوجی ہلاک

رائے پور (اے ایف پی) بھارتی ماؤ نواز گوریلوں نے گزشتہ روز سڑک کے کنارے نصب بم کو دھماکے سے اڑا کربھارتی سکیورٹی فورسز کے 9 ارکان کو ہلاک کر دیا،دھماکے سےان کی گاڑی ہوا میں اچھل گئی۔بھارتی میڈیا کی جانب سے شائع کی گئی تصاویر میں دیکھا جا سکتا ہے کہ دھماکے سے سڑک پر گہرا گڑھا پڑ گیا ۔ وسطی ریاست چھتیس گڑھ میں یہ حملہ اس وقت ہوا جب فوجی ہفتے کو ماؤ نواز مخالف آپریشن سے واپس آ رہے تھے، جہاں چار باغی اور ایک پولیس افسر ہلاک ہو ا۔ریاستی پولیس کے اینٹی ماؤسٹ آپریشنز کے سربراہ وویکانند سنہا نے کہا کہ سیکورٹی اہلکاروں اور ایک ڈرائیور کی موت اس وقت ہوئی ،جب وہ گاڑی جس میں وہ سفر کر رہے تھے، ایک بارودی سرنگ سے ٹکرا گئی۔

دنیا بھر سے سے مزید