• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مارگلہ اسلام آباد سے راولپنڈی آنے والی ٹرین حادثے سے بچ گئی

علامتی فوٹو
علامتی فوٹو

راولپنڈی میں ریلوے اسٹیشن پر گرین لائن کا انجن پٹری سے اتر گیا، مارگلہ اسلام آباد سے راولپنڈی آنے والی ٹرین حادثے سے بچ گئی۔

راولپنڈی پلیٹ فارم نمبر 2 کے سامنے ریلوے انجن کے دوپہیے پٹری سے اترے۔

گرین لائن کو راولپنڈی سے کراچی کےلیے 3 بجکر 45 منٹ پر روانہ ہونا تھا۔

ٹرین پٹری سے اترنے کے باعث ریلوے ٹریک کو نقصان پہنچا۔ تاہم ریلوے حکام نے بتایا کہ ریلوے ٹریک کی بحالی اور مرمت کا کام جاری ہے۔

قومی خبریں سے مزید