• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

الیکشن ٹریبونل کا این اے 231 کے 4 پولنگ اسٹیشنز پر دوبارہ گنتی کا حکم

الیکشن ٹریبونل نے این اے 231 کے 4 پولنگ اسٹیشنز کے ووٹوں کی دوبارہ گنتی کا حکم دے دیا۔

این اے 231 پر مبینہ دھاندلی اور پیپلز پارٹی کے امیدوار کی کامیابی کے خلاف درخواست کی سماعت سندھ ہائیکورٹ کے الیکشن ٹریبونل میں ہوئی۔

درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ 4 پولنگ اسٹیشنز کے نتائج میں رد وبدل کیا گیا ہے، ٹربیونل سے استدعا ہے کہ دوبارہ گنتی کا حکم دیا جائے۔

ٹریبونل نے آج سماعت کے دوران پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ آزاد امیدوار کی 4 پولنگ اسٹیشنز کے دوٹوں کی دوبارہ گنتی کی درخواست منظور کرلی۔

این اے 231 میں مبینہ دھاندلی کے معاملے میں الیکشن ٹریبونل نے پیپلز پارٹی کے امیدوار کی کامیابی کے خلاف درخواست پرحکم دیا اور 3 ہفتے میں رپورٹ طلب کرلی۔

ٹریبونل نے حکم میں کہا کہ الیکشن کمیشن سندھ دوبارہ گنتی کےلیے اپنے کسی افسر کو مقرر کرے، جو حلقے کا ریٹرننگ افسر نہیں ہونا چاہیے۔

ٹریبونل نے حکم دیا کہ دوبارہ گنتی کے عمل کی ویڈیو بنائی جائے، جس کے اخراجات درخواست گزار ادا کرے گا۔

عدالت نے این اے 231 کے 4 پولنگ اسٹیشنز 65,71,98, 175 کی دوبارہ گنتی کا حکم دیا ہے اور کہا کہ دوبارہ گنتی کرانے والا افسر کو بیگز کی سیل چیک کرنے کی بھی ہدایت کی گئی ہے۔

عدالتی حکم میں کہا گیاہے اگر کوئی امیدوار اعتراضات دائر کرنا چاہتا ہے تو 7 یوم میں دائر کرسکتا ہے۔

قومی خبریں سے مزید