پشاور(سٹاف رپورٹر)وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا پرویز خٹک نے کوہاٹ کنڈر ڈیم میں ڈوب کر جاں بحق ہونے والے ایک ہی خاندان کے پانچ افراد کی وفات پر انتہائی رنج و غم کا اظہار کیا ہے اپنے تعزیتی پیغام میں وزیراعلیٰ نے غمزدہ خاندان سے دلی ہمدردری کا اظہار کرتے ہوئے دُعا کی ہے کہ اﷲ تعالیٰ مرحومین کو جنت الفردوس میں جگہ عطا فرمائے اور غمزدہ خاندان کو یہ ناقابل تلافی نقصان صبر و استقامت سے برداشت کرنے کی توفیق عطا فرمائے۔دریں ا ثناء وزیراعلیٰ نے سابق ایم پی اے عطیف الرحمن کے چچا اور پی ٹی آئی کے رہنما اور سیاسی و سماجی شخصیت ناظم ترلاندی صوابی افسر خان کی ہمشیرہ کی وفات پر بھی گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے اور دُعا کی ہے کہ اﷲ تعالیٰ مرحومین کو جنت الفردوس میں جگہ عطا فرمائے اور غمزدہ خاندان کو یہ ناقابل تلافی نقصان صبر و استقامت سے برداشت کرنے کی توفیق عطا فرمائے۔