شیخوپورہ(نمائندہ جنگ )بہنو ئی نے سالی کو فائرنگ کرکے قتل کردیا ۔قصبہ فاروق آباد کے محلہ ٹینکی والہ کے اعظم نے سالی زینب کو فائرنگ کرکے سسرال میں قتل کردیا ، بتایا گیا ہے کہ اعظم اپنی روٹھی بیوی زیباکو منانے سسرال آیا تھا جہاں زینب نے میاں بیوی کے درمیان صلح کی کوششوں کے دوران اپنی بہن کی حمایت کی جس پر اعظم مشتعل ہوگیا اور اس نے فائرنگ کرکے زینب کو موت کے گھاٹ اتار دیا۔ فاروق آباد پولیس نے مقتولہ میں نعش تحویل میں لیکر پوسٹ مارٹم کیلئے بھجوادی ہے۔