اسلام آباد ہائی کورٹ نے وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) کو چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) بیرسٹر گوہر اور ترجمان رؤف حسن کے خلاف تادیبی کارروائی سے روک دیا۔
بانی پی ٹی آئی کے ایکس ہینڈل سے شیخ مجیب الرحمان سے متعلق پوسٹ کیس میں اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس محسن اختر کیانی نے ایف آئی اے طلبی نوٹسز کے خلاف تحریری حکم جاری کردیا۔
عدالت عالیہ اسلام آباد نے بیرسٹر گوہر اور رؤف حسن کو ایف آئی اے کے سامنے پیش ہونے کا کہا اور ساتھ حکم دیا کہ ایف آئی اے دونوں کو نہ ہراساں کرے اور نہ ہی تادیبی کارروائی کرے۔
اسلام آباد ہائیکورٹ نے پی ٹی آئی رہنماؤں بیرسٹر گوہر اور رؤف حسن سے کہا کہ وہ ایف آئی اے میں پیش ہوکر اپنا بیان ریکارڈ کرائیں۔
اسلام آباد ہائی کورٹ نے ایف آئی اے کو نوٹس جاری کیا اور 25 جون تک جواب طلب کرلیا۔