جمیعت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف سے بات چیت چل رہی ہے اس سے انکار نہیں۔ کوئی فیصلہ ہوتا تو آپ تک پہنچ چکا ہوتا۔
مولانا فضل الرحمان اسلام آباد میں جیو نیوز سے گفتگو کر رہے تھے۔ جب ان سے سوال کیا گیا کہ آپ تحریک تحفظ آئین پاکستان میں شامل ہونگے؟ تو انھوں کہا میں نے پہلی بار یہ سوال نہیں سنا کہیں، آپ پہلی باریہ بات نہیں کر رہے۔
مولانا فضل الرحمن نے کہا کہ جب فیصلے ہونگے دنیا کو پتہ چلے گا، پھر پوچھنے کی ضرورت نہیں پڑے گی۔
انھوں نے کہا کہ نواز شریف جب ملنا چاہیں کوئی مسئلہ نہیں ہے۔ ہم نے احترام کی سیاست کی، مخالف کو گالی نہیں دی۔ گالیاں برداشت کی ہیں لیکن گالیاں دی نہیں ہیں۔