• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

الیکشن کمیشن نے ٹربیونل منتقلی کیس پر فیصلہ محفوظ کرلیا

الیکشن کمیشن نے ٹربیونل منتقلی کیس پر فیصلہ محفوظ کرلیا۔

اسلام آباد الیکشن ٹربیونل کی تبدیلی کے معاملے پر چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ کی سربراہی میں 4 رکنی کمیشن نے سماعت کی۔

شعیب شاہین کا کہنا تھا کہ الیکشن کمیشن کے 4 جون کے فیصلے کو اسلام آباد ہائیکورٹ میں چیلنج کردیا گیا، ہائی کورٹ میں ہماری درخواست پر سماعت جاری ہے ابھی فیصلہ نہیں ہوا۔

شعیب شاہین نے کہا کہ میرے وکیل اسلام آباد ہائیکورٹ میں دلائل دے رہے ہیں، میں یہاں الیکشن ٹربیونل کی تبدیلی سے متعلق کچھ فیصلوں کا ذکر کرونگا،درخواست گزاروں نے جو بھی دلائل دیے وہ غیر متعلقہ تھے۔

انہوں نے کہا کہ ٹربیونل کی منتقلی کا فیصلہ بھی متعلقہ چیف جسٹس کی مشاورت سے ہوسکتا ہے، ہائی کورٹ ٹریبونل ججز پر متعصب ہونے کا الزام لگایا گیا، ہائی کورٹ کے معزز ججز سے ہماری کوئی رشتہ داری ہے نہ دشمنی۔

شعیب شاہین نے کہا کہ ٹربیونل نے تو لیگی ایم این ایز کو فیور دی۔

قومی خبریں سے مزید