• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان اور روس کے درمیان ریلوے میں تعاون کے معاہدے پر دستخط

پاکستان اور روس کے درمیان ریلوے میں تعاون کے معاہدے پر دستخط ہوگئے۔

اس حوالے سے جاری وزارت ریلوے کے اعلامیہ کے مطابق دستخط 27ویں سینٹ پیٹرز برگ انٹرنیشنل اکنامک فورم کے موقع پر ہوئے۔ 

مفاہمت کی یادداشت (ایم او یو) کے تحت اس شعبے میں کام کرنے والی متعلقہ کمپنیوں کے درمیان مستقبل میں تعاون بھی ہوگا۔ 

اعلامیہ کے مطابق معاہدے کا مقصد بین الاقوامی کارگو ٹرانسپورٹ کو فروغ دینا اور سہولت فراہم کرنا ہے۔ 

مفاہمت پر دستخط پاکستانی سفیر محمد خالد جمالی اور روس کے ڈپٹی وزیر ٹرانسپورٹ نے کیے۔

قومی خبریں سے مزید