• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
علامتی فوٹو
علامتی فوٹو

کراچی میں گلشن اقبال اور یونیورسٹی روڈ سمیت مختلف علاقوں میں بوندا باندی ہوئی ہے۔

گلستان جوہر، سرجانی ٹاؤن، اسکیم 33، ہاکس بے، بلدیہ، ماڑی پور اور ناظم آباد میں بھی بوندا باندی ہوئی۔

موسمیاتی تجزیہ کار کے مطابق مغربی ہواؤں سے بلوچستان میں بننے والے بادل کی باقیات کراچی پہنچیں، آج اور کل بھی مختلف علاقوں میں بوندا باندی کا امکان ہے۔

موسمیاتی تجزیہ کار کا مزید کہنا ہے کہ اسی دوران شہر میں تیز ہوائیں بھی چلنےکی توقع ہے۔

قومی خبریں سے مزید