وزیر اعظم شہباز شریف کی زیر صدارت قومی اقتصادی کونسل کا اجلاس 10 جون کو طلب کر لیا گیا۔
اسلام آباد میں ہونے والے اس اجلاس میں رواں مالی سال کے سالانہ پلان کا جائزہ لیا جائے گا اور آئندہ مالی سال کے سالانہ پلان کی منظوری دی جائے گی۔
اجلاس میں 13ویں پانچ سالہ منصوبہ 29-2024 کی منظوری دی جائے گی۔ اجلاس میں آئندہ مالی سال کے پبلک سیکٹر ڈیولپمنٹ پلان کی منظوری بھی دی جائے گی۔
اجلاس میں آئندہ مالی سال کیلئے صوبوں کے سالانہ ترقیاتی پروگرام کی منظوری دی جائے گی۔
حکومتی کمپنیوں کے ترقیاتی پروگرام کی منظوری دی جائے گی۔ جبکہ ایکنک اور سی ڈی ڈبلیو پی کی 16 مئی 2023 سے 15 مئی 2024 تک کی کارکردگی رپورٹ پیش کی جائے گی۔