• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی میں انٹر کے امتحانات جاری، دفعہ 144 نافذ

فائل فوٹو
فائل فوٹو

کراچی میں اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ کے تحت انٹر کے امتحانات جاری ہیں۔

آج صبح پری انجینئرنگ اور ہوم اکنامکس کا فزکس کا پرچہ ہے جبکہ دوپہر میں جنرل گروپ کا ریاضی کا پرچہ ہوگا۔

چیئرمین انٹر بورڈ نسیم میمن نے کہا ہے کہ تمام امتحانی مراکز پر دفعہ 144 نافذ ہے، امتحانی مراکز کے اطراف فوٹو اسٹیٹ کی مشینیں دوران امتحان بند رہیں گی۔

ان کا کہنا ہے کہ امتحانات کے دوران موبائل فون لانے پر ضبط کرلیا جائے گا۔

قومی خبریں سے مزید