کراچی(اسٹاف رپورٹر) سینئر سیاست داں اور مسلم لیگ کے سابق سیکریٹری جنرل سید ضیاء عباس نے کہا ہے کہ وزیر اعظم شہباز شریف کا چین کا کامیاب دورہ پاکستان کے معاشی حالات کو بہتر بنانے میں اہم کردار ادا کرے گا،پاک چین دوستی کو مضبوط بنانےمیں بھی اس دورے سے بہت زیادہ مدد ملی ہے،وزیر اعظم نے جس طرح چینی سرمایہ کاروں کو پاکستان میں شراکت داری پر رضامند کیا یہ پاکستان کی بڑی کامیابی ہے،سی پیک منصوبے کی جلد تکمیل سے پاکستان کو معاشی گرداب سے باہر نکلنے میں مدد ملے گی،وزیر اعظم شہباز شریف اورمسلم لیگ ن کی قیادت جس مشکل حالات میں ملک کو معاشی اور سیاسی استحکام کی جانب گامزن کرنے کے لئے تنہا محنت کررہی ہے وہ اس جماعت اور اس کے قائدین کی سیاسی بصیرت کا منہ بولتا ثبوت ہے۔