• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی: سی ویو پر پولیس مقابلے میں 2 ڈاکو ہلاک

کراچی کے علاقے سی ویو پر پولیس مقابلے میں 2 ڈاکو ہلاک ہوگئے۔

ڈپٹی انسپکٹر جنرل (ڈی آئی جی) ساؤتھ اسد رضا کے مطابق سی ویو پر اتوار کو رش کی مناسبت سے پولیس تعینات تھی کہ اسی دوران ایک شہری نے موٹر سائیکل گشت پر مامور شاہین فورس کے اہلکاروں کو بتایا کہ ملزمان اس سے موبائل فون چھین کر بھاگے ہیں۔

اہلکاروں نے فوری طور پر ملزمان کا تعاقب کیا جس پر ملزمان نے اہلکاروں پر فائرنگ کردی۔ اہلکاروں کی جوابی فائرنگ کے نتیجے میں دونوں ملزمان ہلاک ہوگئے۔

ڈی آئی جی اسد رضا کا کہنا تھا کہ ملزمان کے قبضے سے اسلحہ اور چھینے گئے موبائل فون برآمد کرلیے گئے۔ لاشوں کو جناح اسپتال منتقل کردیا گیا، ملزمان کا کریمنل ریکارڈ چیک کیا جارہا ہے۔

قومی خبریں سے مزید