• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

راولپنڈی، 7 ماہ کے افغان بچے کی بائیں آنکھ پر ٹیومر کا کامیاب آپریشن

راولپنڈی(آئی این پی)راولپنڈی آنکھوں کے معروف ٹرسٹ اسپتال الشفاء میں سات ماہ کے افغان بچے کی بائیں آنکھ پر بڑا ٹیومر کا کامیاب آپریشن کیا گیا ،ٹیومر 40سینٹی میٹر لمبائی تک پہنچ چکا تھا،بچے کو سات ماہ بعد مصنوعی آنکھ لگائی جائے گی۔سرجری اسسٹنٹ پروفیسر ڈاکٹر مرتضی کی سربراہی میں کی گئی۔تفصیلات کے مطابق الشفا ٹرسٹ آئی اسپتا ل کے ماہر ڈاکٹرز نے سات ماہ کے بچے کی آنکھ سے ٹیومر نکال دینے کی کامیاب سرجری کر ڈالی۔افغانستان سے لائے گے سات ماہ کے بچے کی بائیں آنکھ پر بڑا ٹیومر تھا۔

ملک بھر سے سے مزید