کراچی (صباح نیوز)پیپلز پارٹی سندھ کے سینیئر نائب صدر منظور وسان نے پیش گوئی کی ہے کہ ہوسکتا ہے کہ شہباز شریف تین ماہ میں قومی اسمبلی تحلیل کر دیں، موجودہ سیٹ اپ میں نواز شریف وزیراعظم نہیں بن سکتے،بانی پی ٹی آئی اور دیگر سیاستدانوں کے لیے اچھے حالات نہیں دیکھ رہا، ریلیف ملتے بھی ہیں اور پھر واپس بھی ہو جاتے ہیں۔کوٹ ڈیجی میں میڈیا سے گفتگو کے دوران اہم پیشگوئی کرتے ہوئے پیپلز پارٹی کے رہنما منظور وسان نے کہا کہ وزیر اعظم شہباز شریف کیلئے 3 مہینے اہم ہیں یہی وزیر اعظم قومی اسمبلی تحلیل کرے گا، جسکے بعد کوئی اور وزیر اعظم ہوسکتا ہے،قومی اسمبلی تحلیل ہونے کے بعد جو بھی سیٹ اپ آئے گا دیکھا جائے گا۔