مظفر آباد میں گرفتار شاعر احمد فرہاد کو ریمانڈ مکمل ہونے پر پولیس نے ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج کی عدالت میں پیش کر دیا۔
پولیس نے عدالت میں بیان دیا ہے کہ احمد فرہاد سے تفتیش کا عمل مکمل ہو چکا ہے۔
مظفر آباد کی عدالت نے احمد فرہاد کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل منتقل کرنے کا حکم دے دیا۔
عدالت نے حکم دیا کہ 24 جون کو احمد فرہاد کو دوبارہ عدالت میں پیش کیا جائے۔
عدالت کے احکامات کے بعد گرفتار شاعر احمد فرہاد کو راڑہ جیل منتقل کر دیا گیا۔