• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

قصور: مبینہ پولیس مقابلے میں ایک ڈاکو ہلاک

Dacoit Killed In Police Operation In Kasur
قصور کے علاقے مصطفی آباد میں روہی نالے کے کنارے مبینہ پولیس مقابلے میں ایک ڈاکو ہلاک ہو گیا۔پولیس کے مطابق مصطفی آباد میں روہی نالے کے قریب 3 ڈاکو راہگیروں کو لوٹ رہے تھے ۔

اطلاع ملنے پر پولیس پارٹی پہنچی تو ڈاکووں نے ان پر فائرنگ کر دی ،پولیس کی جوابی کارروائی سے ایک ڈاکو ہلاک ہو گیا، جبکہ اس کے2 ساتھی فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔

ڈی پی او قصور علی ناصر رضوی کے مطابق ہلاک ہونے والے ڈاکو کی طیب عرف باس کے نام سے شناخت ہوئی ہے۔ وہ20سے زائد سنگین وارداتوں میں مطلوب تھا ۔
تازہ ترین