• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
تصویر سوشل میڈیا۔
تصویر سوشل میڈیا۔

یورپی پارلیمنٹ کے الیکشن میں یورپ نواز پارٹیوں نے میدان مار لیا۔ غیر حتمی نتائج کے مطابق اس الیکشن میں یورپین پیپلز پارٹی سب سے بڑے گروپ کے طور پر سامنے آئی ہے جس نے پارلیمنٹ میں 186 سے زائد نشستیں حاصل کی ہیں۔

جبکہ سوشلسٹ اینڈ ڈیموکریٹ گروپ (ایس اینڈ ڈی) دوسرے اور رینیو یورپ گروپ تیسرے نمبر پر رہا۔

ان انتخابات میں یورپی یونین کے 27 ممبر ممالک میں سے یورپی پارلیمنٹ کی 720 نشستوں کیلئے جن دیگر گروپوں نے سیٹیں جیتی ہیں، ان میں ای سی آر گروپ، گرینز، لیفٹ اور آئی ڈی گروپس شامل ہیں۔

جبکہ بہت سے ایسے ارکان بھی منتخب ہوئے ہیں جن کا کسی گروپ سے کوئی تعلق نہیں۔ اب تک کے غیر حتمی نتائج کے مطابق ان انتخابات میں رینیو گروپ، آئیڈینٹٹی گروپ اور گذشتہ پارلیمنٹ کے نان الائیڈ گروپ نے اپنی نشستیں کھو دی ہیں۔

دوسری جانب پارلیمنٹ کے سب سے بڑے ای پی پی گروپ کے سربراہ مین فریڈ ویبر نے عندیہ دیا ہے کہ ان کی جانب سے یورپی کمیشن کی موجودہ صدر ارسلا واندرلین ہی اگلی ٹرم کیلئے بھی یورپی کمیشن کی سربراہ ہونگی۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید