• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بہاول نگر: نشہ آور پکوڑے کھانے سے9 بچوں کی حالت خراب

9 Children Of A Family In Bad Shape After Eating Intoxicated Food In Bahawalnagar
بہاول نگر میں نشہ آور پکوڑے کھانے سے ایک ہی خاندان کے 9کم عمربچوں کی حالت خراب ہوگئی، جنہیں اسپتال منتقل کردیا گیا۔ پولیس نے ایک شخص کو گرفتار کرلیا ہے۔

اسپتال ذرائع کے مطابق بستی قادری والی مل کےرہائشی ایک ہی خاندان کے9بچوں نےنشہ آور چیز سےبنےپکوڑےکھائے۔ جن کی ان کی حالت خراب ہوگئی۔

انھِیں فوری طبی امداد کی فراہمی کے لیے ڈسٹرکٹ اسپتال بہاول نگر منتقل کردیا گیا ہے۔ متاثرہ بچوں کی عمریں 5 سال سے13سال کے درمیان ہیں۔ ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ تمام بچوں کی حالت خطرے سے باہر ہے۔
تازہ ترین