• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گلے میں پہنی چین نے فائرنگ کے دوران ایک شخص کی جان بچالی

فوٹو بشکریہ کولوراڈو پولیس ڈیپارٹمنٹ
فوٹو بشکریہ کولوراڈو پولیس ڈیپارٹمنٹ

امریکا میں فائرنگ کے دوران ایک شخص کی جان گلے پہنی ہوئی چین کی وجہ سے معجزاتی طور پر بچ گئی۔

برطانوی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق، یہ عجیب و غریب واقعہ امریکی ریاست کولوراڈو میں پیش آیا۔ 

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ کولوراڈو میں فائرنگ کے دوران 22. کیلیبر کی گولی ایک شخص کے گلے میں پہنی ہوئی چین میں دھنس گئی اور متاثرہ شخص کو معمولی زخم آئے لیکن جان بچ گئی جس کے بعد پولیس نے فوری طور پر فائرنگ کرنے والے شخص کو جائے وقوعہ سے اقدام قتل کے الزام میں گرفتار کر لیا۔

کولوراڈو کے پولیس ڈیپارٹمنٹ نے خون آلود چین کی تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر کرتے ہوئے بتایا کہ’اس چین کی چوڑائی تقریباً 10 ملی میٹر ہے اور اس کی وجہ سے فائرنگ کے دوران ایک شخص معجزاتی طور پر بچ گیا‘۔

دلچسپ و عجیب سے مزید