وزیراعظم شہباز شریف نے 11 دہشتگردوں کو جہنم واصل کرنے پر سیکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کیا ہے۔
ایک بیان میں وزیراعظم نے کہا کہ پاک فوج کے بہادر جوانوں نے جان ہتھیلی پر رکھ کر دہشتگردوں کے خلاف کامیاب آپریشن کیا۔
انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں سیکیورٹی فورسز ہمیشہ آہنی دیوار ثابت ہوئی ہیں۔ پوری قوم سیکیورٹی فورسز کے ساتھ کھڑی ہے۔
شہبار شریف کا مزید کہنا تھا کہ ہم پاک فوج کے شہداء اور غازیوں کو سلام پیش کرتے ہیں۔ دہشت گردی کے مکمل خاتمے کےلیے پر عزم ہیں۔