وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے ملازمین نے سیکریٹریٹ گیٹ پر احتجاج کیا۔
اسلام آباد پولیس نے ملازمین کو سیکریٹریٹ کے مین دروازے پر روک دیا اور ملازمین سے مذاکرات کے لیے ڈی سی اسلام آباد پہنچ گئے۔
گریڈ ایک سے لے کر 16 تک کے ملازمین کا تنخواہ بڑھانے کے لیے احتجاج میں سیکریٹریٹ کے ملازمین سمیت پی ڈبلیو ڈی اور دوسرے وفاقی ملازمین شامل ہیں۔
سرکاری ملازمین نے سیکریٹریٹ سے پارلیمنٹ کی طرف مارچ کیا جس کے بعد پارلیمنٹ کی طرف جانے والی شاہراہ بند کر دی گئی۔