لاہور میں کوٹ لکھپت کے علاقے میں اہلکاروں کی فائرنگ سے خواجہ سرا زخمی ہوگیا۔
پولیس کے مطابق خواجہ سرا پر فائرنگ کے واقعے کا مقدمہ کوٹ لکھپت تھانے میں درج کیا گیا ہے۔
فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف آئی آر) کے مطابق خواجہ سرا بکرا خریدنے جا رہا تھا، اہلکاروں نے تلاشی کیلئے روکا۔
ایف آئی آر کے مطابق پولیس اہلکاروں نے خواجہ سرا سے 80 ہزار روپے چھینے۔ خواجہ سرا احتجاج کے لئے جمع ہوئے تو اہلکار ان کے گھر پہنچ گئے۔
ایف آئی آر کے مطابق پولیس اہلکاروں نے گھر سے 2 لاکھ روپے لوٹے اور خواجہ سرا پر تشدد کیا۔
ایف آئی آر کے مطابق خواجہ سرا اہلکاروں کے پیچھے بھاگا تو انھوں نے فائرنگ کر دی۔ ٹانگ پر گولی لگنے سے خواجہ سرا زخمی ہوا۔